Thursday, April 25, 2024

چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ

چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ
March 30, 2020
لاہور (92 نیوز) عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کا ریفرنس دائر ہونے تک نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب ریفرنس دائر ہوگا تو ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے رہنماء ن لیگ کو 4 ہفتوں کے لیے گرفتار کرنے سے روک دیا۔