Friday, April 19, 2024

سندھ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں دن ، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر

سندھ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں دن ، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر
March 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں دن ہے۔ سکھر، کراچی، حیدرآباد سمیت شہر شہر سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بازاروں اور شاہراہوں پر گشت جاری ہے۔ سندھ میں گھر سے نکلنے والے شہریوں کا ریکارڈ رکھنے کیلئے پولیس سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کروا دی گئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاون کے باعث تمام تجارتی و کاروباری مراکز بند ہیں۔ اس مشکل وقت میں جہاں امیر طبقہ تو اطمینان سے اپنے گھروں میں محدود ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر اجرت کمانے والا  ایک مزدور طبقہ پریشان حال ہے ۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کہتے ہیں اعلانات بہت ہوئے ، حکومت راشن تقسیم کرنے کے وعدے کو ابتک ممکن  نہیں بناسکی ہے۔ کوروناسے بچاؤ  کیلئے حکومت  کے حفاظتی اقدامات  اپنی جگہ  مگر مزدور طبقے کا کہنا ہے اگر حکومت کی جانب  راشن  کی تقسیم کے اقدامات  نہ کیے گئے تو ہم وائرس سے پہلے بھوک سے مر جائینگے۔