Sunday, March 3, 2024

پاکستانی بچوں کا بھی ڈاکٹرز کو خراج تحسین

پاکستانی بچوں کا بھی ڈاکٹرز کو خراج تحسین
March 28, 2020
لاہور ( 92 نیوز) بچے من کے سچے ہوتے ہیں، پاکستانی  بچوں نے موذی وبا کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ جہاں کورونا وائرس کے خلاف پورا ملک ڈاکٹرز کو اس موذی مرض کے سامنے سینہ سپر ہونے پر داد تحسین پیش کر رہا ہے ،  وہیں ہونہار پاکستانی  بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ، عام طور پر کارٹون یا فلموں کے کرداروں کو پسندکرنے والے بچے اب وہ ڈاکٹرز کو اپنا اصل ہیرو قرار دے رہے ہیں۔ بچے جن الفاظ میں ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ،  یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے بچے بی عقل اور شعور میں کسی سے کم نہیں ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے بھی ڈاکٹرز کی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں سفید جھنڈے لہرائے گئے ۔