Friday, April 19, 2024

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی
March 26, 2020
لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا ، حکومت سے مشاورت کے بعد رائیونڈ تبلیغی اجتماع  کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کر دیں۔ تبلیغی جماعت کی جانب سے  اپنے کارکنوں، مستورات، بچوں اور بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ مرکزی شوریٰ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی  کہ  تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔