Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ ، سعودی حکومت کا ریاض میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ ، سعودی حکومت کا ریاض میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
March 26, 2020
 ریاض (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق الریاض، مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہو گا۔ ادھر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تیسرے توسیعی منصوبے پر کام بھی روک دیا گیا۔