Thursday, April 18, 2024

ریلیف پیکیج سوا کھر روپے کا،مزدوروں کیلئے 200 ارب رکھے ہیں ، حفیظ شیخ ‏

ریلیف پیکیج سوا کھر روپے کا،مزدوروں کیلئے 200 ارب رکھے ہیں ، حفیظ شیخ ‏
March 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی اقتصادی ریلیف پیکیج  پر بریفنگدیتے ہوئے کہا ک ہ ریلیف پیکیج سوا کھرب روپے مالیت کا ہے، بے روزگار مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے جب کہ  ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100ارب کے فوری ٹیکس ری فنڈ ہونگے۔

مشیر خزانہ  حفیظ شیخ نے کہا کہ  حکومت 280ارب روپے سے کسانوں سے گندم خریدے گی، بلوں کو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت بھی دی جائے گی، ایگریکلچر سیکٹر میں فرٹیلائزر کی قیمت میں کمی، چھوٹے بزنسز کو آسان شرائط پر قرض دیے جائیں گے۔