Friday, March 29, 2024

کورونا ایک ہی دن میں اسپین میں 385، ایران میں 122 زندگیاں نگل گیا

کورونا ایک ہی دن میں اسپین میں 385، ایران میں 122 زندگیاں نگل گیا
March 24, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں اسپین میں 385 اور ایران میں 122 زندگیاں نگل گیا۔ بیلجیئم میں 34، جرمنی میں 7 اور سویڈن میں 6 مزید ہلاکتیں ہوئیں۔ خبرایجنسی کے مطابق اسپین میں 24 گھنٹوں کے دوران 4537 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں، سوئٹزرلینڈ میں بھی مزید 2 افراد ہلاک اور 322 متاثر ہوگئے۔ ایران میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1762 نئے مریض رپورٹ ہوئے، مجموعی اموات ایک ہزار 9 سو 34 ہوگئیں، متاثرین 24 ہزار 800 سے تجاوز کرگئے۔ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 136 تک جاپہنچی۔