Friday, March 29, 2024

سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز، نظام زندگی معطل

سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز، نظام زندگی معطل
March 24, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، کراچی سمیت دیگر شہروں میں نظام زندگی معطل ہے، شہریوں کی اکثریت گھروں تک محدود ہو گئی، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، پرہجوم جگہ پر راشن تقسیم کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ کراچی سے اندرون ملک چلنے والی ٹرینوں کی معطلی کا فیصلہ آج ہوگا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پابندی عائد کی گئی، گھروں پر تعینات نجی سکیورٹی گارڈز ایس ایس پیز کی مشروط اجازت سے تعینات ہوسکیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بینک ملازمین، آئی ٹی، موبائل بینکنگ اور بل پیمنٹ سے وابسطہ افراد پابندی سے استثنی ہوں گے، پنشن ملازمین کو ادائیگی کے لیے پوسٹل اور کوریئر سروس اسٹاف کو مشروط استثنی حاصل ہوگا۔ پاکستان پرنٹنگ سیکورٹی، سکیورٹی ایکسچینچ کمیشن، اسٹاک ایکسچینج کے ملازمین بھی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پرہجوم جگہ پر راشن تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی، ضرورت مند افراد کو راشن گھروں پر مہیا کیا جائے۔