Friday, April 26, 2024

نہ بھولیں کورونا انسانی المیہ ہے، ہمیں افراد پر توجہ مرکوز کرنی ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نہ بھولیں کورونا انسانی المیہ ہے، ہمیں افراد پر توجہ مرکوز کرنی ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
March 20, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نہ بھولیں کہ کورونا انسانی المیہ ہے، ہمیں افراد پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ کم تنخواہ دار، چھوٹے اور کمزور محنت کش طبقہ کو تحفظ دینا ہو گا۔ آگے ایسے بڑھنا ہے کہ کمزور طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔ انتونیو گوئترس کا کہنا تھا یہ بینکنگ بحران نہیں بلکہ بینکوں کو بھی حل کا حصہ بننا ہو گا۔ ہمیں بینکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانا، روزگار کو تحفظ دینا ہے۔ دنیا کو حقیقی مالیاتی اور زری ردعمل تشکیل دینا ہو گا۔ اسطرح آگے بڑھنا ہے کہ بوجھ برداشت نہ کرنے والوں پر بوجھ نہ پڑے۔ غریب پر بوجھ نہیں ڈالنا، اس سے وصولیاں نہیں کرنی۔ ہمیں غریبوں کا نیا لشکر تیار نہیں کرنا۔