Thursday, March 28, 2024

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات ، پنجاب حکومت نے تقریبات پر پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات ، پنجاب حکومت نے تقریبات پر پابندی لگا دی
March 19, 2020
 لاہور (92 نیوز) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات میں پنجاب حکومت نے گھروں اور پرائیویٹ پراپرٹیز پر تقریبات پر پابندی لگا دی۔ جم اور سنوکر کلب بھی تا حکم ثانی فیصلے پر عمل کریں گے۔ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہے گی ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکم صوبہ بھر میں فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ ادھر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اب تک پنجاب میں سرکاری طور پر 384 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 320 منفی اور 64 مثبت جبکہ 14 نجی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں ۔ پی کے ایل آئی لاہور، یورالوجیی سینٹر راولپنڈی، ملتان اور ڈی جی خان میں کرورنا کے مریضوں کے لئے مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں 5 ہزار زائد زائرین اور طلباء پنجاب میں آئیں گے۔ پنجاب بھر میں پانچ سو آئسولیشن کمرے بن چکے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں ، چہل قدمی اور سیر وتفریح کے لئے نکلنے سے مرض کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔