Friday, April 19, 2024

مردان کی یونین کونسل منگا کا لاک ڈاؤن، کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ‏

مردان کی یونین کونسل منگا کا لاک ڈاؤن، کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ‏
March 19, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے 2ا فراد کی  ہلاکت کے بعد اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ، مردان  کی یونین کونسل منگا کا لاک ڈاؤن کر دیا گیا ، کسی فرد کو یونین کونسل سے باہر جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پشاور میں 2مریضوں کی موت کے بعد احتیاطی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ، مردان کی یونین کونسل منگا کا لاک ڈاؤن کر دیا گیا ، تمام راستے بند   ہیں ۔ کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا  ، پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کی دو گلیاں بھی بند کردی گئیں  ، کورونا سے جاں بحق دوسرا مریض سفید ڈھیری میں بطورمہمان ٹھہرا تھا  ۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا اور پشاور کی سفید ڈھیری کو حساس قرار دے کر لاک ڈاؤن کردیا گیا ، انسداد کورونا اقدامات کے تحت بیوٹی پارلر، حجام کی دکانیں بند کردی گئیں ، سول سیکریٹریٹ میں نو محکموں کے دفاترکے علاوہ دیگر تمام دفاتر بند کردیئے گئے ،کینٹ اسٹیشن پر خاتون مریضہ کو کورونا کے شبہ میں سفر سے روک دیا گیا۔ بونیر میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے پر تحصیل گاگرا کی یونین کونسل متوانی کو قرنطینہ قراردے دیا گیا ، پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے پر خاتون کو کراچی سفرکرنے سے روک دیا گیا اور پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔