Friday, April 19, 2024

پاک بھارت میچ کے بغیر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ بے سود ہو گی، وقار یونس

پاک بھارت میچ کے بغیر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ بے سود ہو گی، وقار یونس
March 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کاکہنا ہے پاک بھارت  میچ کے بغیر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپپئن شپ بے سود ہوگی۔

بھارتی نیوزایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں وقار یونس کاکہنا تھا حکومتی سطح پر پاک بھارت  سیریز کا انعقاد مشکل لگتا ہے تاہم اس حوالے سے آئی سی سی کو اپنا موثر  کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ میرے خیال میں پاک بھارت میچوں کے بغیر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ نامعقول سی بات لگتی ہے۔

وقار یونس نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ وہ  بھی اپنے کیرئیر کے دوران بھارت کیخلاف صرف چار ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکے کیونکہ  مختلف مواقعوں پر پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے  باہمی مقابلے منعقد ہی نہیں ہوسکے۔