Tuesday, April 23, 2024

سندھ میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن، ہوٹل ، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال ، مارکیٹیں بند

سندھ میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن، ہوٹل ، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال ، مارکیٹیں بند
March 18, 2020
کراچی ( 92 نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ  حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا ،  آج سے جزوی لاک ڈاؤن ہے جس کے تحت  ہوٹل، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، مارکیٹیں، پارکس  15روز  کیلئے بند کر دئے گئے ہیں ۔ سندھ میں تعلیمی ادارے پہل ہی  بند ہیں جب کہ آج سے جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے ،  جزوی لاک ڈاؤن کے تحت  عوامی اجتماعات کی تمام جگہیں بند کی جا رہی ہیں ۔  تمام ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، شاپنگ مال ، مارکیٹیں ، پارکس 15 دنوں کے لئے بند  کر دئے گئے ہیں ۔ کل سے سندھ میں سرکاری دفاتر اور بس اڈے بھی بند کر دیے جائیں گے۔ کریانہ، سبزی، گوشت، مچھلی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ سندھ حکومت نے  آئندہ دنوں میں کرفیو کا عندیہ بھی دے دیا ۔