Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ، نادرا نے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی میعاد بڑھا دی

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ، نادرا نے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی میعاد بڑھا دی
March 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر نادرا نے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی میعاد بڑھا دی۔ کراچی میں نادرا سینٹرز پر شناختی دستاویزات کیلئے آنیوالے شہریوں کی احتیاطی تدابیر بڑھا دی گئیں ۔ نادرا میگا سینٹرز میں ایک وقت میں سائلین کی آمد بھی محدود کردی گئی جبکہ شہریوں کے داخلے پر سینی ٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا ہے ۔ نادرا سینٹرز میں احتیاطی تدابیر کے تحت شناختی دستاویز کیلئے کسی بھی شہری کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جراثیم کش کیمیکل استعمال کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا بھی کہنا ہے عالمی وبا سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔