Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر

کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر
March 15, 2020
لاہور ( ویب ڈیسک )  احتیاط علاج سے بہتر ہے ، اس فارمولےپر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس  سے بچا جا سکتا ہے ،ایسی بہت سی  احتیاطی تدابیر ہیں جنہیں اپنا کر اس موذی وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے ۔ کورونا وائرس کو شکست دینا مشکل نہیں،وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، تھوڑی سی احتیاطی تدابیر اپنائیں تو وائرس آپ کے نزدیک نہیں آسکے گا۔ کورونا سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طو پر دوسروں سے ہاتھ ملانا چھوڑ دیں گلے ملنے سے گریز کریں گفتگو کےدران فاصلہ رکھیں سینیٹائزرز کا استعمال کریں ماسک کا استعمال کریں کھانستے اور چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں آنکھوں،ناک اور منہ کو بار بار چھونے سے گریز کریں ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیں ہجوم میں جانے سے گریز کریں اگر آپ بخار،تھکاوٹ،خشک کھانسی،ناک کا بہنا اور بند ہونامحسوس کرتے ہیں۔ تو معالج سے رجوع کریں۔ گلے میں سوجھن سہال،دھڑکن کا تیز ہونا،سینے میں تکلیف،آنکھوں کی جھلی کی سوزش،بازوؤں،ٹانگوں اور پیٹھ کے نچلے حصے میں ہلکا درد محسوس ہو تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ یاد رکھئیے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔پرہیز علاج سے بہتر اور صفائی نصف ایمان ہے۔