Saturday, April 20, 2024

کورونا 149 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 ہزار 832 ہو گئیں

کورونا 149 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 ہزار 832 ہو گئیں
March 15, 2020
ووہان (92 نیوز) خطرناک کورونا وائرس 149 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 832 ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین میں مزید 10 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 3199 ہوگئی۔ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اٹلی میں ہلاکتیں 1441  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار 157 ہوگئی۔ اسپین میں193 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 6315 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں 611 اموات جبکہ 12 ہزار 729 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ فرانس میں کرونا سے 91 افراد ہلاک  اور متاثرہ افراد کی تعداد 4499 ہو گئی ہے۔ امریکا میں کرونا سے 55 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2499 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے21 ہلاکتیں  اور متاثرہ افراد کی تعداد 1140 ہو گئی۔