Friday, March 29, 2024

کورونا کی روک تھام، بلوچستان میں 5 کے سوا تمام صوبائی محکموں کے دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند

کورونا کی روک تھام، بلوچستان میں 5 کے سوا تمام صوبائی محکموں کے دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند
March 15, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کورونا کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت نے پانچ کے سوا تمام صوبائی محکموں کے دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان بھر کے تمام تحصیل دفاتر اور ریونیو عدالتیں بھی 22 مارچ تک بند رہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق صرف محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔