Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا کا مسئلہ نہیں ، شیخ رشید

پاکستان میں کورونا کا مسئلہ نہیں ، شیخ رشید
March 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا پاکستان میں کورونا کا مسئلہ نہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کورونا باہر سے جو لوگ آ رہے ہیں ان کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ کورونا کے حوالے سے لوگوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے زندگی کو احتیاطی تدابیر کے مطابق گزارنا ہے۔ ریلوے میں کورونا کی وجہ سے کوئی بھی ٹرین بند نہیں کی جا رہی۔ شیخ رشید نے کہا کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریلوے میں سالانہ اسپورٹس مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئی ٹرین بند نہیں کی جارہی، ریلوے کے تمام اسپتال کرونا کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر دینے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بولے کہ کرونا وائرس کے باوجود ریلوے کی ایک سو چونتیس مسافر اور پندرہ فریٹ ٹرینیں ٹریک پر رواں دواں رہیں گی۔ سندھ اور خوشحال خان ایکسپریس کو اس لئے بند کیا کیونکہ بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والوں کی گرفت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے سی پیک متاثر نہیں ہو گا۔ شیخ رشید نے کرونا وائرس کے سدباب کے لئے ریلوے کے اسپتال اور ڈسپنسریاں حکومت کو دینے کی آفر بھی کر دی۔