Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اپنے منشور کے مطابق بل لائے گی ، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اپنے منشور کے مطابق بل لائے گی ، شاہ محمود قریشی
March 14, 2020
 ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اپنے منشور کے مطابق بل لائے گی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو پورا حق نہیں دیا گیا - اس خطے کی محرومیوں کے ازالے کے لئے پی ٹی آئی اپنے منشور کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا بل لائے گی ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اس ایشو پر مثبت رویہ اپنائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ وزیرخارجہ نے کہا ابہام پیدا کیا گیا کہ سیکرٹریٹ کے لئے بہاولپور کا فیصلہ ہو گیا ۔ سیکرٹریٹ کو اتفاق رائے سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے - ایک حصہ ملتان اور دوسرا حصہ بہاولپور ہو گا۔ دارالخلافہ کا فیصلہ جنوبی پنجاب کی منتخب اسمبلی کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ الگ صوبے کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تاکہ لوگوں کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوں -