Saturday, April 20, 2024

پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
March 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ  میں  آج بھی  ایک میچ کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میںاسلام یونائیٹڈ  اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو لازمی فتح درکار ہے۔ کراچی کنگز   اب تک   8 میچ کھیل کر 4 میں کامیاب رہی ہے جبکہ تین میں کراچی کو شکست کا سامنا رہا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کے نو پوائنٹس ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ  کی  ٹیم   9 میچ کھیل کر  5 ہار چکی ہے ۔ تین میں کامیابی  کے ساتھ 7 پوائنٹس  حاصل   کیے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کے باہمی میچ میں کراچی کنگز نے اسلام یونائیٹڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی ۔ کراچی  کنگز اور  اسلام آباد یونائیٹڈ  پی ایس ایل میں اب تک13 بار آمنے سامنے ہوئیں ،4 میں کراچی 9 میں  اسلام آباد  نے کامیابی حاصل کی ۔ کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کےمیچ شائقین کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں ہو رہے ہیں۔