Wednesday, April 24, 2024

گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر ، ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری

گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر ، ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری
March 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ گندم کی خریداری کے حوالے سے اعلی سطحی مانیٹرنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا۔ وزیر فوڈ سکیورٹی، وزیر ریلوے، وزیر اقتصادی امور، مشیر پیٹرولئیم مانیٹرنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔ گروپ گندم کی خریداری کے امور آسان بنانے کیلئے پاسکو اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔ اجلاس میں پاسکو کی جانب سے 18 لاکھ ٹن گندم کی خریداری بارے بریفنگ دی گئی۔ تیل کی کم ہوتی قیمتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو جلد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرا بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کیلئے 1.28 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ مسابقتی کمیشن کے 2015 سے 2017 کے بجٹ پر آئندہ اجلاس میں غور ہو گا۔