Friday, April 19, 2024

عدالت نیب کی سپر وائزر نہیں ، چیف جسٹس پاکستان

عدالت نیب کی سپر وائزر نہیں ، چیف جسٹس پاکستان
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سپریم کورٹ نے نیب میں خلاف ضابطہ تقرریوں بارے عملدرآمد کیس اور ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ نمٹا دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے  کہ عدالت نیب کی سپروائزرنہیں، نیب کے انتظامی فیصلوں سے کوئی ملازم متاثر ہے تو متعلقہ فورم پرجائے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے  کہ نیب کے متاثرہ ملازمین داد رسی کے لیے متلقہ فورم سے رجوع کریں، نیب کس کو رکھے یا نہ رکھے یہ سپروائز نہیں کر سکتے ، عدالت سے نیب کے بارے آبزرویشنز کیوں مانگتے ہیں۔ نیب کے وکیل نے دلائل دیے  کہ نیب میں تقرریوں کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہو چکا ہے، سفارشات پر عمل در آمد کی رپورٹ بھی عدالت میں دے چکے ہیں۔