Friday, April 26, 2024

سانحہ گولیمار، زمین بوس ہونے والی عمارت کا بلڈر جاوید فیصل آباد سے گرفتار

سانحہ گولیمار، زمین بوس ہونے والی عمارت کا بلڈر جاوید فیصل آباد سے گرفتار
March 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) سانحہ گولیمار میں پولیس نے زمین بوس ہونے والی عمارت کے بلڈر جاوید کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔ بلڈر جاوید کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم دو روز سے پنجاب میں تھی۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ملزم جاوید کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم جاوید حادثے میں زخمی ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے بلڈر جاوید کے خلاف تھانہ رضویہ میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم کو جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔