Thursday, March 28, 2024

ای سی سی کا اجلاس ، 5 برآمدی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری

ای سی سی کا اجلاس ، 5 برآمدی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری
March 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 5 برآمدی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے 20 ارب کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔ پٹرولیم ڈویژن کی برآمدی شعبے کو جون 2020 تک بجلی پر سبسڈی کی فراہمی جاری رکھنے کی سمری کی منظوری دے دی گئی۔ کاروبار میں آسانیوں سے متعلق وزارت پیٹرولیم کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ تیل کی تلاش کے لائسنس کی مدت میں توسیع کی منظوری اب ای سی سی سے لینا ہو گی۔ دوران اجلاس گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جمعرات کو خصوصی اجلاس میں قیمت کی تعین کیا جائیگا۔ اجلاس میں آٹے کی قیمت کم سے کم سطح تک رکھنے کیلئے قابل عمل تجاویز زیر غور آئیں گی جبکہ 1400 روپے فی من امدادی قیمت کی تجویز کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔