Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے متعلق اہم فیصلے

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے متعلق اہم فیصلے
March 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے متعلق  اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  اجلاس میں جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے سےمتعلق الیکشن منشورمیں کیے گئے وعدوں کا جائزہ لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی بولے جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا، پنجاب کے بجٹ میں 33فیصد فنڈز جنوبی پنجاب کیلئے مختص ہونگے۔