Friday, April 26, 2024

ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ ، لوہے کے راڈز ، لاتوں ،مکوں سے مارا گیا

ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ ، لوہے کے راڈز ، لاتوں ،مکوں سے مارا گیا
March 10, 2020
لندن ( 92 نیوز) لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان پر نامعلوم افراد نے اچانک حملہ کر دیا اور انہیں  لوہے کے راڈز  ، لاتوں ، مکوں سے  مارا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں کے تشدد سے ڈاکٹر عدنان شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر تشدد کا واقعہ پارک لین میں حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب ایک سڑک پر پیش آیا، دو نقاب پوش ملزمان نے ڈاکٹر عدنان پر لوہے کے راڈ سے حملہ کیا۔ ملزمان نے ڈاکٹر عدنان کو نیچے گراکر پسلیوں پر لاتیں اور مکے برسائے، ڈاکٹر عدنان  کے سر، چہرے اور سینے پر شدید چوٹیں آئی اور انہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے منظم اور سوچی سمجھی واردات قرار دیاہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکر عدنان پر حملہ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کیا گیا،انہوں نے پارٹی ارکان سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی۔