Friday, April 26, 2024

پاکستان سپر لیگ فائیو ، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ فائیو ، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
March 8, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کے آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا میچ نو اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان سپر لیگ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں، دو میچ سپر سنڈے کو فنڈے بنائیں گے۔ پہلے باہمی میچ میں اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔ شام سات بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پانچویں ایڈیشن میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم چھ میچ کھیل کر نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ آٹھ میچوں کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دوسرے، کراچی کنگزچوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں اور لاہور قلندر کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔