Friday, April 26, 2024

اسلام آباد آئی ایٹ میں ڈکیتی ، ہلاک ہونے والا ڈکیت اشرف وفاقی پولیس کا سابق اہلکار نکلا

اسلام آباد آئی ایٹ میں ڈکیتی ، ہلاک ہونے والا ڈکیت اشرف وفاقی پولیس کا سابق اہلکار نکلا
March 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد آئی ایٹ میں ڈکیتی کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔ ہلاک ہونے والا ڈکیت اشرف وفاقی پولیس کا سابق اہلکار نکلا۔ آئی ایٹ میں ڈکیتی کے دوران ملزم  نے پولیس کے سامنے آنے پر فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکار اشرف اور زخمی راہگیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں جانبر نہ ہو سکے۔ تھانہ آئی نائن میں واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج  کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے پیسے لیکر فرار ہوئے ۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ملزمان نے بھاگنے کے لئیے ٹیپو سلطان روڈ سے گاڑی چھیننے کی کوشش بھی کی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے  سیکٹر آئی ایٹ میں  ڈیوٹی پر مامور لائن آفیسر اور محرر سی ٹی ایف کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ اے آئی جی کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی  گئی ہے جو حقائق پر مبنی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کرئے گی ۔