Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
March 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں، شام سات بجے  قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔ اسلام آباد نے اب تک سات میچ کھیل کر تین میں کامیابی، تین میں ناکامی حاصل کرکے سات پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا، پشاور بھی سات میچ کھیل کر تین جیتی، تین ہاری، ایک میچ نہ ہوا، اس کے بھی سات پوائنٹس ہیں۔ لاہور قلندرز ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیل چکی، چار میچوں میں قلندرز کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑا جبکہ لاہور قلندرزنے ایک میں کامیابی حاصل کرکے دو  پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، لاہور قلندرز کے لیے آج کا میچ اہمیت کا حامل ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل میں سات میچ کھیل کرتین میں فتح حاصل کی جبکہ چار میچوں میں شکست ہوئی۔ اس کے چھ پوائنٹس ہیں۔