Saturday, April 27, 2024

تخت بھائی میں مکان کی چھت گر گئی ، دو لڑکیوں سمیت تین بچے جاں بحق

تخت بھائی میں مکان کی چھت گر گئی ، دو لڑکیوں سمیت تین بچے جاں بحق
March 5, 2020
مردان ( 92 نیوز ) مردان کے علاقے تخت بھائی میں مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر دو لڑکیوں سمیت تین بچے جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ مردان کے علاقے تخت بھائی کے محلہ  سرورآباد جلالہ میں ڈرائیور دوست محمد کے مکان کی چھت گر گئی ، چھت کے ملبے تلے دب کر  دو بچیوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ فائزہ، 4 سالہ ثناء جبکہ شیر خوار وقاص شامل ہے ۔