Wednesday, April 24, 2024

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہندوؤں کے مذہبی رہنما بھی خاموش نہ رہ سکے ‏

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہندوؤں کے مذہبی رہنما بھی خاموش نہ رہ سکے ‏
March 5, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہندووں کے مذہبی رہنما بھی خاموش نہ رہ سکے ، نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا اور ساتھ ہی بی جے پی کے رہنماوں کی اصلیت بھی بے نقاب کر دی۔ ہندوؤں کے مذہبی  رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں جانتا ہوں کہ یہ دیش آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیوں کہ آپ کے پاس 303 لوگ ہیں ، لیکن  اس کائنات کی شکتی کو آپ جانتے ہیں نہ ، آپ کو پتہ ہے  اٹل جی کی موت کیسی ہوئی ، آخر میں رال ٹپکتی رہی  ، دو دنوں تک آپ نے ان کی موت کو چھپائے رکھا ، کیا آپ ایسی موت مرنا چاہتے ہو۔ مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ  یہ رام مندر کے سپنے کی سکرپٹ کس نے لکھی تھی ، اٹل جی نے  اور آپ اس کے مارکیٹنگ ہیڈ تھے ، یاد ہے نہ ،آپ کھڑے ہو کر چلاتے تھے ، مجھے تو ایک ایک لمحہ یاد ہے ،مجھے وہ بھی یاد ہے 25 جون 1975 کی درمیانی رات جب کلکٹر نے مجھے بلایا تھا اور آپ آدی پور بھاگ گئے تھے ،اس لئے آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ وقت پھر نہیں آئے گا۔ انہوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم غلط سمت میں جا رہے ہو ،کل پچھتاؤ گے ،آج جہاں ہم ہیں کل کوئی اور تھا،یہ بھی ایک دور ہے ، وہ بھی ایک دور تھا، کتنے آئے اور کتنے چلے گئے ۔ ہندوؤں کے مذہبی رہنما نے کہا کہ نریندر بابو تم تاریخ لکھ رہے ہو ، تاریخ طاقت کے زور پر لکھی جاتی ہے ،آپ بھول رہے ہو  تم جیسے لاکھوں کروڑوں ایک پلڑے میں  کھڑے ہو جائیں تو بھی مہاتما گاندھی کے برابر ایک تنکا بھی نہیں ہو۔