Friday, April 19, 2024

لاہور قلندرز کی 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ‏

لاہور قلندرز کی 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ‏
March 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا رنگا رنگ میلہ  پاکستان میں جاری ہے ، ایونٹ کے 17واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے  بیٹنگ  کی دعوت  دی  تو اسلام آبا دیونائیٹڈ نے  مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا ڈالے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز مکمل ہی کی  تھی کہ بارش نے انٹری دے دی جس کے باعث میچ روک دیا گیا ۔ اوپنر لیوک رونکی اور کولن منرو نے  شاندار اوپننگ کی  اور صرف 11 اوورز میں ٹیم کا اسکور 103 کرلیا ۔  جہاں لیوک رونکی 31 گیندوں پرایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اوپنر کولن منرو نے جارحانہ انداز  اپناتے ہوئے 59  گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ ٹاپ آرڈر اور کپتان شاداب خان  صرف 7 رنز بنا کر محمد فیضان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ کولنگ انگرام نے بھی  جارحانہ انداز اپنایا اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے ،وہ سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ آصف علی 6 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کا ناقابل شکست رہے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے  محمد حفیظ ،محمد فیضان ،اور سلمان ارشاد  ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب  رہے ۔