Wednesday, April 24, 2024

افغان امن معاہدہ، عملدرآمد پر سوالیہ نشان ہے ، امریکی ماہرین

افغان امن معاہدہ، عملدرآمد پر سوالیہ نشان ہے ، امریکی ماہرین
March 3, 2020
نیویارک ( روزنامہ 92 نیوز)امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ خدشات اور توقعات کے مابین امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی افغان امن معاہدہ تو انجام پا گیا ہے ، سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا دونوں فریق اس پر دیانتداری سے عمل کر پائیں گے یا نہیں ؟۔ کولمبیا یونیورسٹی سے منسلک تاجیندر نیجر نے کہا کہ طالبان گروپ کے ایک بڑے دھڑے کو خدشہ ہے کہ امریکہ اپنے مفادات حاصل کرنے کے بعد معاہدہ توڑ سکتا ہے ۔ ہاورڈ یونیورسٹی سے منسلک بابر جمشید نے کہا اشرف غنی کے کندھوں کو استعمال کر کے بھارت کچھ نیا کرنے کی کوشش کریگا ۔ پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق اس معاہدے کے بعد بھارت کی اُمیدوں کو دھچکہ لگا ،بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے امریکہ سے افغانستان میں اپنے کردار اور وہاں کی جانیوالی سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا بھارتی خفیہ ایجنسی دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما کرا کر اس تاریخی معاہدے کو سبوتاژ کر سکتی ہے ۔