Friday, April 19, 2024

امریکہ کیلئے پی آئی اے پروازیں دوبارہ شروع کرنیکی تیاری

امریکہ کیلئے پی آئی اے پروازیں دوبارہ شروع کرنیکی تیاری
March 3, 2020
نیویارک ( روزنامہ 92 نیوز) ہوم لینڈ سکیورٹی کی منظوری کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے ایک بار پھر امریکہ کیلئے پروازوں کا آغاز کررہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے ڈھائی سال بعد پی آئی اے منقطع پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے ۔ پی آئی اے اسلام آباد سے نیویارک کیلئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کریگی، جسکا اعلان کمپنی کے موسم گرما کے شیڈول میں کر دیا گیا ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ عنقریب کیا جائیگا۔توقع ہے کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کا آغاز رمضان کے ماہ مبارک میں کیا جائیگا۔ امکان ہے کہ لاہور اور کراچی سے بھی براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا ، جس کیلئے ہوم لینڈ سکیورٹی سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔یاد رہے پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اکتوبر 2017 میں کیا تھا۔ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعدقوم کو یقین دلایا تھا کہ وہ یہ پروازیں دوبارہ شرع کرینگے ۔