Thursday, April 18, 2024

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرینگی

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرینگی
March 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا دلچسپ ایونٹ پاکستان میں جاری ہے ،  آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے ۔ میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔ ،لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فائیو  میں مسلسل تین شکست کے بعد  پہلی کامیابی کی تلاش ہے  ، اب دیکھنا یہ ہے کہ شکست کے بھنور میں پھنسی لاہور قلندرز کی ٹیم آج کامیابی حاصل کر سکے گی یا ایک بار پھر شکست کی خفت برداشت کرنا پڑے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ابھی تک پانچ  میچز کھیل  کر تین میں کامیابی سمیٹی  اور دو میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسری جانب لاہور قلندز کے فینز نے ٹیم کی مسلسل شکستوں پر  احتجاج کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔