Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

27جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا، ڈاکٹر اشرف جلالی

27جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا، ڈاکٹر اشرف جلالی
January 19, 2018

کراچی (92 نیوز) تحریک لبیک یا رسول اللہ وبانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر اشرف اصف جلالی نے کہا کہ ستائیس جنوری سے لاہور اور کراچی سے روزانہ کی بنیاد پر جیل بھرو تحریک کا اغاز ہو گا۔
علامہ خادم حسین رضوی کے بعد ڈاکٹر اشرف اصف جلالی بھی کراچی پہنچ گئے۔
کورنگی میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد
ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے مجرموں کو سزا دلوانا ہے۔
ڈاکٹر اصف اشرف جلالی نے کہا کہ 27 جنوری سے پنجاب اسمبلی اور کراچی پریس کلب کے سامنے سے عاشقان رسول روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں پیش کر کے جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں۔
ادھر ڈاکٹر طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے کہا پہلے خود کو پاکستانی تو ثابت کریں پھر ہم ان کے ساتھ اتحاد کا سوچیں گے۔