Friday, April 26, 2024

ترکی کا شام پر ڈرون حملہ ،19فوجی ہلاک

ترکی کا شام پر ڈرون حملہ ،19فوجی ہلاک
March 2, 2020
ادلب (92 نیوز) ترکی اور شام کے درمیان تنازعہ میں شدت آ گئی،ترکی کے  شام کے صوبہ ادلب پرایک اور ڈرون حملے سے 19 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے ترکی نے مارت النعمان شہر کے نزدیک جبل الزاویا علاقے میں شام کے فوجی قافلے پر ڈرون داغا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ چند گھنٹے قبل ترکی نے شام کے دو جنگی طیارے بھی مار گرائے تھے ،  گذشتہ ہفتے 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے ادلب میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ شام کی سرکاری افواج، جنھیں روس کی حمایت حاصل ہے۔ ادلب کو جہادی گروپوں اور ترک نواز باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔