Friday, March 29, 2024

جنوبی افریقہ سے شکست، پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

جنوبی افریقہ سے شکست، پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
March 1, 2020
سڈنی (92 نیوز) پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ فاتح ٹیم نے 17 رنز سے فتح سمیٹی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 136 رنز بنائے، جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر لیزلی لی 4 اور ڈینی وان 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئیں۔ ون ڈاﺅن پر آنے والی میرزانی کیپ نے 31 اور لورا وولورٹ نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 136 رنز تک پہنچا دیا۔ میگنن ڈیو پریز 17 اور سنی لس 12 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈینا بیگ نے 2، انعم امین، ایمان انور، سعدیہ یعقوب اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 119 رنز تک محدود رہی۔ اوپنر منیبہ علی 12 اور ان کی ساتھی جوریریہ خان نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض 39 اور ارم جاوید 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملابا، شبنم اسماعیل اور ڈینی وان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لورا وولورٹ 53 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دی گئیں۔