Friday, April 26, 2024

بارش کی انٹری ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

بارش کی انٹری ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ
February 29, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) بارش کی انٹری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جانے والا میچ  شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔ پی ایس ایل فائیو کا تیرہواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا  لیکن  جاری مسلسل بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر  اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کیساتھ تیسری جب کہ پشاور زلمی 5 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے  وہ دو میچز جیتی اور دو ہاری جب کہ پشاور زلمی  سے ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر ایک پوائنٹ ملا۔ پشاور زلمی بھی اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں دو میں اسے فتح نصیب ہوئی جب کہ دو  میں شکست کا مزہ چکھا  اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسوخ ہونے والے میچ میں ایک پوائنٹ ملا ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے سات سر فہرست ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے ۔ کراچی کنگز تین میچز  میں سے ایک جیت اور دو ہار کر دو پوائنٹس کیساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندرز تین میچز کھیل کر  تینوں میں ہی شکست کا مزہ چکھنے کےبعد صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے ۔