Friday, April 26, 2024

کراچی میں ڈکیت گینگ گرفتار، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد

کراچی میں ڈکیت گینگ گرفتار، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد
February 29, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پولیس نے ڈیفنس کے گھروں میں صفائی کے نام پر گھروں کا صفایا کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ایک ماسی بھی شامل تھی ، گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد کرلیا گیا۔ درخشاں پولیس نے  رواں سال کا اب تک سب سے بڑا ایکشن  کرتے ہوئے  پوش علاقے ڈیفنس کے گھروں کا صفایا کرنے والا گروہ دھرلیا ۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ماسیوں کے ذریعے گھروں میں لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی گروہ شکنجے میں لے لیا  ، جن سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا لوٹا ہوا سونا برآمد کیا گیا ۔ ملزمان ڈیفنس میں ماسیاں کام پر رکھوانے کے بعد ڈکیتیاں کرتے تھے  ، گرفتار ملزمان میں ایک ماسی اور ایک بنگلے کا چوکیدار بھی شامل ہے  ،جبکہ گروہ کا ایک ملزم لوٹ مار کے سامان سمیت فرار ہے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔