Thursday, March 28, 2024

افغان طالبان ، امریکا امن معاہدہ ہوگیا ، فریقین نے دستخط کر دیے

افغان طالبان ، امریکا امن معاہدہ ہوگیا ، فریقین نے دستخط کر دیے
February 29, 2020
دوحہ ( 92 نیوز) دوحہ میں تاریخ رقم ہو گئی ، افغان طالبان  امریکا امن معاہدہ ہو گیا ، فریقین نے  معاہدے پر دستخط کر دیے ، امریکا کی جانب سے زلمے خلیل زاد جب کہ افغان طالبان  کی جانب عبدالغنی برادار نے دستخط کئے ۔ افغانستان میں 20 سال سے جاری جنگ  کی بندش کا معاہدہ ہو گیا، افغان طالبان ، امریکا امن معاہدے  پر فریقین نے دوحہ میں دستخط کر دیے ۔ معاہدے کی روح سے 135 دن میں 5ہزار امریکی فوجی واپس روانہ ہونگے، 14مہینوں نے تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء ہوجائے گا، مئی 2020 تک طالبان رہنماؤں پر تمام عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی ، امریکہ مئی 2020 کے آخر میں طالبان رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی لسٹ سے نکال دے گا۔ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا عبدالغنی برادار نے  کہا کہ  افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے ،  امن کیلئے چین ، روس سمیت دیگر ممالک کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں ۔