Saturday, April 20, 2024

اوکاڑہ، مردہ خواتین کیساتھ زیادتی کرنیوالا گورگن گرفتار

اوکاڑہ، مردہ خواتین کیساتھ زیادتی کرنیوالا گورگن گرفتار
February 29, 2020
اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے گورگن کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اوکاڑہ کے نواحی گاوں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورکن جلاد نکلا۔ تین سال سے مختلف عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔ مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت سے زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑ لیا۔ تھانہ راوی پولیس کے مطابق ملزم تین سال سے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے، ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔