Wednesday, April 17, 2024

روہڑی کے قریب مسافر بس ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق، 26 زخمی

روہڑی کے قریب مسافر بس ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق، 26 زخمی
February 29, 2020
سکھر (92 نیوز) سکھر میں روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر دو ٹکڑے ہوگئی، 19 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پھاٹک بند ہونے کے باعث ٹریفک جام تھا، ڈرائیور نے اس جگہ سے بس گزارنے کی کوشش کی جہاں پھاٹک نہیں تھا۔ متاثرہ جگہ پر ریلوے نے اپنی ذمے داری پر کراسنگ کا بورڈ لگارکھا ہے۔ مسافر بس میں 50 سے زائد سوار تھے۔ کمشنر سکھر کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روہڑی ریلوے پھاٹک پر ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو فوری طور پر زخمیوں کے بروقت علاج کو ممکن بنائے کی ہدایت کردی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئے روز کے ٹرین حادثات وفاقی حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن چکے ہیں، ایک ٹرین حادثے پر استعفی کی باتیں کرنے والے عمران خان آخر کتنے حادثوں بعد جاگیں گے؟۔ سیاست دانوں کی کردارکشی میں مصروف پی ٹی آئی حکام کو عوام کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں۔