Friday, April 26, 2024

ملک میں بادلوں کی نئی انٹری ، اسلام آباد اور اٹک میں تیز آندھی اور بارش

ملک میں بادلوں کی نئی انٹری ، اسلام آباد اور اٹک میں تیز آندھی اور بارش
February 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ، راولپنڈی اور اٹک میں تیز آندھی اور بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں خصوصا اسلام آباد راولپنڈی اور اٹک میں تیز آندھی اور بارش ہوئی۔ بجلی فراہم کرنے والے 66 فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ ہوئی۔ آئیسکو کا کمپلینٹ سٹاف الرٹ اور بارش رکنے والے علاقوں میں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے لائن سٹاف کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات جارہ کیئے ہیں۔