Saturday, April 20, 2024

پاکستان سپر لیگ فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
February 27, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کا راولپنڈی میں میدان سج گیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے بہترین کارکردگی دکھانے کو تیار ہے۔ پی ایس ایل 5 کا میلہ آج پہلی بار راولپنڈی میں سجا ہے۔ پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہار کا بدلہ چکا پائے گی یا دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر میدان مارنے میں کامیاب ہو گی ، آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی بارش ہو گی۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھی تک  تین میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  نے بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلے ہیں ۔ دفاعی چیمپئن نے دو میں فتح حاصل کی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی ۔