Friday, March 29, 2024

مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا
February 24, 2020
کوالالمپور ( 92 نیوز) ملائیشیا میں جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام  کی جانب بڑھنے لگی ، وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت میں تھے ، اتحادیوں سے اختلافات کے باعث ملائیشیا کے سیاسی حالات غیر یقینی کی صورتحال  میں تھے ۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد  کا استعفیٰ نئے انتخابات  کی جانب  قدم ہے ، انتخابات کے بعد ملائیشیا کےبادشاہ اکثریت حاصل کرنے والے رہنما کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے ۔ ملائیشیا میں تمام افراد کی نگاہیں اس وقت ملائیشیا کے محل کی جانب مرکوز ہیں ۔