Friday, April 19, 2024

پاکستان سپر لیگ فائیو ، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ فائیو ، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف
February 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔ بابراعظم 26 ، شرجیل خان چھ ، ہیلز 29 اور ڈیلپورٹ بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ میچ کے دوران بڑی تکنیکی خرابی بھی ہوئی۔ نسیم شاہ نے بابراعظم کیلئے ریویو کال کی۔ اسنیکو میٹر اور الٹراایج کے سافٹ ویئر نہ چل سکے۔ تھرڈ امپائر کو صرف سلوموشن دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑا ۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔ افتخار احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹائمل ملز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 112 رنز پر کراچی کنگز کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ عماد وسیم 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف ساتواں کھلاڑی 136 رنز پر آؤٹ ہوا۔ کراچی کنگز کے کرس جورڈن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے میچ میں شام سات بجے لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور میں مدمقابل ہونگے۔