Friday, March 29, 2024

فضل الرحمٰن کے دھرنے کے مالی معاونین اور حمایتوں بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش

فضل الرحمٰن کے دھرنے کے مالی معاونین اور حمایتوں بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش
February 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے کی حمایت اور مالی معاونت کرنے والوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔  مولانا فضل الرحمان کےاسلام آباد میں دھرنے کے مالی معاونین اور حمایتوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے، کس نے مولانا فضل الرحمان پر مال لگایا، کس نے گاڑیاں دیں؟، کس نے کھانا کھلایا ؟ وزیراعظم کو سب بتا دیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رپورٹ خفیہ ادارے نے تیار کی جس میں 16 ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو فہرست وزیراعظم کو پیش کی گئی اس میں 6 بڑی کاروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں، رپورٹ میں  وزیراعظم کو مولانا کےآئندہ مارچ کے عزائم بارے اگاہ کردیا گیا۔