Wednesday, April 24, 2024

مولانا فضل الرحمٰن سے حکومت گرانے پر اتفاق ہوا تھا، محمد زبیر

مولانا فضل الرحمٰن سے حکومت گرانے پر اتفاق ہوا تھا، محمد زبیر
February 19, 2020
لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ محمد زبیر نے کہا مولانا فضل الرحمٰن سے حکومت گرانے پر اتفاق ہوا تھا، دھرنے پر اعتراض کیا تھا۔ محمد زبیر نے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمن نے پہلے بھی مارچ کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں ہزاروں افراد کے دھرنے پر اعتراض کیا تھا۔ ہمارا حکومت گرانے پر اتفاق تھا، ہم دھرنوں سے حکومت گرانے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کمزور ہو چکی، اپوزیشن کے زور لگائے بغیر بھی گر سکتی ہے۔ آنے والا بجٹ حکومت کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے مسلم لیگ ن نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا نہیں کیا۔ جس طرح کے تاثرات دیئے جا رہے ہیں ویسے ہیں نہیں۔ پیلپزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو مسلم لیگ ن میں پسند کیے جاتے ہیں۔ آج بھی بلاول بھٹو نے بہت زبردست پریس کانفرنس کی۔ پاکستان کی تاریخ میں 2008 سے 2018 تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بہترین تعلقات رہے۔