Saturday, April 20, 2024

‎ رانا ثناء اللہ مجھے بچاؤ تحریک کی بات کر رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

‎ رانا ثناء اللہ مجھے بچاؤ تحریک کی بات کر رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان
February 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا رانا ثناء اللہ مجھے بچاؤ تحریک کی بات کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ جن کو بلا رہے ہیں انہوں نے اپنی بوڑھی والدہ کو بھی لندن بلا لیا ہے اور وہ رانا ثنااللہ  کی آواز پر کان نہیں دھرتے۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا رانا ثنا کو کہنا چاہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے۔ عدلیہ آزاد ہے اور وہ اپنے فیصلے میں خود مختار ہے۔ معاون خصوصی نے کہا عوام کی امانتوں کو عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا اس قوم کو دیکھنے آیا ہوں جس نے ٹیررازم سے ٹورازم تک کا سفر کیا۔